میامی۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرم کے جہادیوں نے جاریہ ہفتہ جنوب مشرقی دیہات نائیجر میں حملہ کرتے ہوئے 16شہریوں کو ہلاک کردیا ۔ بوکو حرم کے جنگجوؤں نے مقامی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی ۔ میئر ماماڈو نے کہا کہ نائیجریا کی سرحد سے متصل اس قصبہ پر بوکو حرم کے جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا ۔ 15افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اسپتال میں جانبر نہ ہوسکا ۔