نائیجر میں کئے گئے حملہ میں 2پولیس اہلکار ہلاک

نیامی ۔ 24 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مغربی نائیجر میں ہوئے ایک حملہ میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ حملہ جہادیوں نے کیا تھا یا مسلح ڈاکوؤں نے ۔یرکنیا فاسو کی سرحد کے قریب ٹلا بیری خطہ کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ایک مقامی شخص نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حملہ کی توثیق کی تاہم ہلاکتوں کے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی حالانکہ اس علاقہ میں اب تک جہادیوں نے کوئی حملہ نہیں کیا ہے تاہم کبھی کبھی مسلح ڈاکوؤں کا گروپ تاوان کی رقم حاصل کرنے مالدار تاجرین کا اغوا کرلیتا ہے ۔ بوکو حرام جہادی گروپ نے 2009 ء میں شمال مشرقی نائیجر میں شورش پسندی کا آغاز کیا تھا اور 2015 ء تک یہ شورش نائیجر تک پھیل گئی ۔ گزشتہ ہفتہ بوکوحرام کے مشتبہ دہشت گردوں کے حملہ میں نائیجر کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔