کانو۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرام اسلام پسند شمال مشرقی نائیجریا کے مستقر مارنے پر دوبارہ قابض ہوگئے ہیں ۔ دریں اثناء بورنو اسٹیٹ کے نائب گورنر مصطفیٰ زنّاہ نے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی کہ مارنے پر دوبارہ اسلامی عسکریت پسند قابض ہوگئے ہیں جو ہمارے لئے یقیناً ایک افسوسناک صورتحال ہے ۔ یہ علاقہ جنوب میں کیمرون اور چاؤ سے بیحد قریب ہے اور 2013 سے صورتحال یہ ہے کہ جہادیوں اور سرکاری فوجوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ حالانکہ بوکوحرام کے خلاف علاقائی افواج کے اتحاد نے جو نائیجریا ‘ نائیجر ‘ چاؤ اور کیمرون کے فوجیوں پر مشتمل ہے ‘ بارہا یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بوکوحرام عسکریت پسندوں کو شکست فاش دی ہے ۔ ماہ فبروری میں ان دعوؤٰں کو تقویت حاصل ہوئی تھی کیونکہ بوکو حرام کے خلاف اتحادی افواج نے کئی حملے کئے تھے ۔