کانو۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم پانچ افراد اور 10زخمی ہوگئے جب کہ ایک خودکش بم بردار نے اپنے آپ کو شمال مشرقی شہر میڈوگری کے جذامیوں کے دواخانہ کے روبرو جو مضافات میں واقع ہے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ بم بردار نے دواخانہ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن دواخانہ کی عمارت کے باہر 5:30 بجے شام اس کے جسم پر بندھے ہوئے دھماکو مادوں سے دھماکہ ہوگیا جس سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر 10زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ جذامیوں کے اسپتال مولائی کے روبرو پیش آیا ۔ علائی رابطہ کار برائے قومی ہنگامی انتظامیہ محکمہ محمد کنار نے کہا کہ خودکش بم برداراسپتال میںداخل ہوناچاہتا تھا لیکن صیانتی جانچ کے دوران اس کے جسم پر بندھاہوا بم دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ نعشوں اور زخمیوں کو میڈوگری کے خصوصی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ بوکو حرم کے شورش پسندوں کے خلاف فوج کی جنگ جاری ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ یہ حملہ آور بھی اسی تنظیم سے تعلق رکھتا تھا ۔ دھماکہ اچانک ہوا اور دیگر دو دو حملہ آور جو الجھن کا شکار ہوگئے تھے فرار ہوگئے ۔