مائیدوگوری (نائیجریا)، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ بوکوحرام عسکریت پسندوں نے شورش زدہ شمال مشرقی نائیجیریا میں زائد از 60 خواتین اور نوجوان لڑکیوں کا اغوا کرلیا ہے، ایک مقامی عہدہ دار اور ایک ویجلنس لیڈر نے آج یہ بات کہی۔ مقامی لوگوں کے مطابق جو اس کارروائی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے، خواتین و لڑکیوں کے گروپ کو گزشتہ ہفتے بورنو ریاست کے ضلع دمبوا کے کمابزا گاؤں پر بوکوحرام حملے کے دوران اغوا کیا گیا جبکہ اس دھاوے میں کم از کم 30 ہلاکتیں بھی پیش آئیں۔ ابوجا میں نائیجریا کے ڈیفنس ہیڈکوارٹرس نے کل دیر گئے ٹوئٹر پر کہا کہ بورنو میں اغوا کی اس واردات کے بارے کئی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق ہنوز باقی ہے۔