میڈوگوری۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک گواہ اور ایک صیانتی عہدیدار ان چار افراد میں شامل ہیں جو دو خواتین کے خود کو دھماکہ سے اڑا دینے کے واقعہ میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ شمالی نائیجریا کے ایک دیہات کے بس اسٹاپ پر پیش آیا ۔ خودکش بم حملوں کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے جو خواتین خودکش بم برداروں نے کیا ہے ۔ ان حملوں کا الزام بوکوحرم انتہا پسند تنظیم پر عائد کیا جاتا ہے ۔ عینی گواہ کے بموجب دو خواتین جن کی عمر 30سال کے قریب تھی ‘ مشتبہ بس ڈرائیور کے ان کو 35کلومیٹر پہنچانے کے انکار پر بم دھماکہ کیا گیا ۔لڑکیوں اور نوجوان عورتوں خودکش بم حملو ں میں استعمال کرنے سے اندیشے پیداہوگئے ہیں کہ وہ بوکوحرم اغوا شدہ لڑکیوں اور عورتوں کو خودکش بم حملوںکیلئے استعمال کررہا ہے ۔ بوکو حرم پورے نائیجریا میں سخت گیر شرعی قوانین نافذ کرنا چاہتی ہے ۔