نائیجریا میں بے گھروں کے کیمپ پر بوکوحرم کاحملہ ‘ 4ہلاک

کنو( نائیجریا) ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بوکو حرم کے جہادیوں نے چار افراد کو ایک کیمپ پر دھاوے کے دوران ہلاک کردیا جو بے گھر شہریوں کا تھا ۔ بوکوحرم کے دہشت گرد بانکی آئی ڈی پی کیمپ میں کل رات زبردستی داخل ہوگئے اور چار افراد کو ہلاک کردیا ۔ فائرنگ کے دوران دیگر چار زخمی بھی ہوئے ۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات دیر گئے پیش آیا ۔ کیمپ کے باہر تعینات فوجی اور ملازمین پولیس متوجہ ہوںگئے ۔