نائجیریا: 16 ہلاک، بوکوحرم کو کچلنے کا عہد

کانو /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون خودکش بم بردار اور ایک بندوق بردار نے جن کا تعلق بوکو حرم سے تھا، 16 افراد کو ہلاک کردیا، جب کہ فوج کے کمانڈر جنرل الیاس عباس نے جسے بوکو حرم کے خلاف جنگ کا ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے، عہد کیا کہ وہ نائجیریا میں بوکو حرم کو کچل کر رکھ دیں گے۔ بوکو حرم اب تک سیکڑوں شہریوں بشمول خواتین و اطفال کا اغوا کرچکا ہے۔