نائجیریا : کلیسائی عمارت کا منہدم، ہلاکتیں 115

ابوجا ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں ایک چرچ کی عمارت کے انہدام کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید اضافے کے بعد اب 115 تک پہنچ گئی ہے۔ لاگوس میں واقع یہ عمارت دس روز قبل منہدم ہو گئی تھی اور اس کے ملبے تلے درجنوں افراد دفن ہو گئے تھے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 84 افراد کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 26 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کیلئے جنوبی افریقہ منتقل کیا جا چکا ہے۔