ابو جا۔10جنوری(سیاست ڈاٹ کام)نائیجیریاکی وسطی ریاست بینوائے میں گروہی تشدد کے نتیجے میں اب تک 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ بات نائیجیریا کے ایمرجنسی حکام کی طرف سے آج بتائی گئی ہے ۔ مویشی پالنے والوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز 31 دسمبر کو ہوا تھا۔ حکام کے مطابق ان جھڑپوں کا سلسلہ اب رُک چکا ہے ۔