لاگوس ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی نائجیریا میں ایک پٹرول ٹینکر بے قابو ہوکر ایک مصروف بس اسٹیشن پر دھماکہ سے شعلہ پوش ہوگیا۔ پولیس کے بموجب اس حادثہ میں کم از کم 37 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ یہ لاری بے قابو ہوگئی تھی اور بس اسٹیشن پر کھڑی ہوئی ایک کار سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ حادثہ انیت شا چوراہے کے قریب پیش آیا۔ پٹرول ٹینکر کے شعلہ پوش ہوجانے سے 37 افراد کی جانیں ضائع ہوگئیں جو اس بھیانک آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 7 شدید زخمی ہیں۔ مبینہ طو رپر لاری ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی۔ کسی سبوتاج یا دہشت گرد کارروائی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔