مائیدوگوری ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) عینی شاہدین کے بموجب شمال مغربی شہر مائیدوگوری میں ایک خودکش بم حملہ سے جو بازار میں کیا گیا تھا، کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس قصبہ میں دو گھنٹے قبل آج صبح انتہاء پسند بوکوحرم نے بھی حملہ کیا تھا۔ ایک شخص نے کہا کہ اس نے کم از کم 20 نعشیں شمار کی ہیں۔ اس کے بموجب ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوسکتی ہے۔
سونے کی ٹائلٹ سیٹ ڈھونڈ کر دکھاؤ: اردگان
انقرہ ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنی اہم حریف پارٹی کے رہنما کو دعوت دی ہے کہ وہ ان کے صدارتی محل میں آ کر ’ٹائلٹ سیٹوں‘ کا جائزہ لیں۔ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ کمال کلچ دار اولو نے دعویٰ کیا تھا کہ نئے صدارتی محل میں سونے کا پانی چڑھی ٹائلٹ سیٹیں لگائی گئی ہیں۔