کانو۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے ایک مارکٹ کے قریب خودکش بمبار حملے میں کم سے کم 5 افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئے۔ ہنگامی خدمات کے شعبہ سے وابستہ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’’یہ خودکش بمبار حملہ تھا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے قومی ادارہ کے سربراہ سعیدو احمد منین نے کہا کہ بشمول بمبار 6 افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئے، جنہیں دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ گومبے کے صدر مقام کساور آراور میں یونیورسٹی کے قریب ایک پرہجوم بازار میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 25 منٹ پر دھماکہ ہوا۔