نائجیریا : خودکش حملہ ، آٹھ افراد ہلاک

مائدوگوری (نائجیریا) ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائدوگوری میں ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم پانچ پولیس ملازمین اور تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مائدوگوری کو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز پر اسی گروہ کے ارکان نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں قیدی فرار ہو گئے تھے۔

رجت گپتا کو ہندوستان جانے کی
اجازت دینے سے عدالت کا انکار
نیویارک ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی عدالت نے رجت گپتا کو جنھیں غیرقانونی ٹریڈنگ کا مجرم پایا گیا ، فبروری میں ہندوستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ 65 سالہ گپتا فیملی میں شادی کی تقریب کیلئے دورۂ ہند کے خواہاں ہے اور اس ضمن میں انھوں نے عدالت سے 27 فبروری تا 10 مارچ نئی دہلی کا سفر کرنے کی اجازت طلب کی تھی لیکن عدالت نے انھیں ممکنہ جوکھم کو ملحوظ رکھتے ہوئے اجازت نہیں دی۔