نائجیریا : بوکو حرام کے جنگجوؤں کی کامیاب پیش قدمی

ابوجا ، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بوکو حرام کے شدت پسندوں نے نائجیریا کے شمال مغربی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے مزید شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ عینی شاہدین نے کل بتایا کہ یہ جنگجو اپنی نئی حکمت عملی کے تحت وہاں کے مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ وہیں رہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بوکو حرام کے سینکڑوں جنگجو جب مچیکا نامی علاقے پر حملہ آور ہوئے تو فوجی دستے وہاں سے فرار ہو گئے۔ یہ جنگجو کیمرون کی سرحد سے ملحقہ نائجیریا کے متعدد شہروں پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں جب کہ ملکی فوج ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔