نائجیریائی الیکشن : تکنیکی مسائل اور بوکو حرام سے متاثر

ابوجا، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نئی ٹکنالوجی سے منسوب مسائل نے آج براعظم افریقا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائجیریا میں صدارتی انتخاب کو 24 گھنٹے آگے بڑھا دینے پر مجبور کردیا، اور بوکو حرام کے پھر سے تشدد نے بھی کانٹے کے مقابلے والے الیکشن کو متاثر کردیا ہے۔ اسلام پسند جنگجوؤں پر شمال مشرقی ریاست گومبے میں علحدہ حملوں میں سات افراد کو ہلاک کردینے کا شبہ ہے، ان میں پولنگ اسٹیشنوں پر حملے شامل ہیں۔ جمعہ کو بورنو میں 23 افراد کے سر قلم کردیئے گئے تھے۔ صدر گڈلک جوناتھن تکنیکی مسائل سے متاثر ہونے والے نامی گرامی شخصیت ہیں جبکہ انتخابی دھوکہ دہی کو روکنے کیلئے ووٹروں کی تصدیق کے ضمن میں شناختی کارڈم کی جانچ ہورہی تھی۔