نائیمے 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائجر میں گردن توڑ بخار کی وباء سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ جنوری میں یہ وباء پھوٹ پڑی جس کے نتیجہ میں اب تک 45 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 345 کیسس منظر عام پر آئے ہیں ۔ دارالحکومت نائیمے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں 18 اموات ہوئی ہیں اور 119 کیسس ریکارڈ کئے گئے ۔