جوس۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بوکوحرام کے عسکریت پسندوں نے نائیجریا کے مزید تین دیہاتوں پر حملے کر کے کم از کم 48افراد کو ہلاک کردیا ۔ وسطی شہر جوس میں راحت رسانی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کررہے ہیں ۔ ایک دن قبل دو کار بم دھماکوں میں 100سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔گذشتہ رات جن دیہاتوں پر حملہ کیا گیا اُن میں سے ایک پر رات کی آخری ساعتوں میں حملہ ہوا ۔یہ دیہات قصبہ چیبوک کے قریب ہے‘ جہاں سے گذشتہ ماہ 300سے زیادہ اسکولی طالبات کا اغوا کیا گیا تھا ۔ مقامی شہریوں کی اطلاع سے محکمہ سراغ رسانی کی خبروں کی توثیق کی ہے جنہوں نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر یہ معلومات اخباری نمائندوں کو فراہم کی تھی۔