نئی دہلی ۔ 7 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نائجریا میں پانچ ہندوستانی ملاحوں کا اغوا کرلیا گیا اور وزیرخارجہ سشما سوراج نے وہاں کے ہندوستانی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ رہائی کو یقینی بنانے کیلئے اس مسئلہ کو حکومت نائجریا سے اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کی جائے ۔ انہوں نے نائجریا میں ہندوستانی سفیر ابھے ٹھاکر کوہدایت کی کہ انہیں اس مسئلہ پر رپورٹ پیش کی جائے ۔ سشماسوراج نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ نائجریا میں قزاقوں کی طرف سے پانچ ہندوستانی ملاحوں کے اغوا کی اخباری اطلاعات نظر سے گذری ہیں ۔ ہندوستانی ہائی کمشنر سے کہہ چکی ہوں کہ اس مسئلہ کو حکومت نائجریا میں اعلیٰ سطح سے رجوع کیا جائے ۔