میدوگوری ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجریا میں عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ اسلام پسندوں نے شمال مشرقی نائجریا میں ایک روایتی حکمراں کے بشمول 20 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ گزشتہ تین دن کے دوران ملک بھر میں چار حملے کئے گئے۔ ابوجا میں پیر کے دن ہوئے طاقتور دھماکہ میں 175 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کل بندوق برداروں نے شمال مشرقی علاقہ سے 100 طالبات کا اغواء کرلیا ہے ۔ سیاستداں ہیلدی باولہ نے کہا کہ بندوق بردار امیر غوضا کے محل میں گھس کر انہیں سیکوریٹی گارڈ کے ساتھ ہلاک کردیا۔