واشنگٹن ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ نے آج نیپال کے نائب وزیراعظم کمل تھاپا سے ملاقات کی اور ان سے خواہش کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک (نیپال) کے نئے دستور کو کچھ اس طرح تشکیل دیا جائے جو نیپالی عوام کے ہر شعبہ کا احاطہ کرسکے اور کسی کو کوئی شکایت نہ ہو۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ نیپال کے ہندوستانی نژاد مادھیسی عوام سات صوبائی وفاقیت کی مخالفت کررہے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں ہنوز سیاسی انتشار پایا جاتا ہے۔