گنگٹوک 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کا دو روزہ دورۂ سکم ناسازگار موسم کے سبب آج منسوخ کردیا گیا۔ آئی سی ایف اے آئی یونیورسٹی کے ترجمان نے کانوکیشن تقریب میں شرکاء کو بتایا کہ وینکیا نائیڈو اِس تقریب میں شرکت نہیں کرسکے کیوں کہ نائب صدر کے طیارہ کو بگ ڈوگرا سے ناخوشگوار موسم کے سبب گینگٹوک کے لئے اُڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکی۔ نائب صدر نے ٹوئٹ کیاکہ وہ آج بگ ڈوگرا پہونچے لیکن وہاں سے خراب موسم کے سبب آگے نہیں بڑھ سکے۔