نائب صدر نشین راجیہ سبھا کے انتخابی عمل کا آغاز

نئی دہلی ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے صدرنشین و نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈونے آج نائب صدرنشین راجیہ سبھا کے انتخابی عمل کا آغاز کیا اور اس مسئلہ پر مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور سے بات چیت کی ۔ آنند کمار نے انتخابی عمل پر وینکیا نائیڈو کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تاکہ نائب صدرنشین راجیہ سبھا کا انتخاب پرامن انداز میں منعقد کیا جاسکے۔ بات چیت کے دوران راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل دیش دیپک ورما بھی موجود تھے ۔ اپوزیشن پارٹیاں متحدہ طور پر بی جے پی کا مقابلہ کرکے نائب صدرنشین راجیہ سبھا کی نشست اس سے چھین لینا چاہتی ہیں جبکہ بی جے پی کی کوشش یہ ہے کہ نائب صدرنشین راجیہ سبھا کا متفقہ طور پر انتخاب ہو ۔