نائب صدر جمہوریہ کے ہاتھوں رورل اسٹارٹ اپ کانکلیو کا افتتاح

حیدرآباد۔ 27۔ اگست(یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو 30 اگست کو حیدرآباد میں دو روزہ رورل انوویٹرس اینڈ اسٹارٹ اپ کانکلیو کا افتتاح کریں گے ۔اس پروگرام کااہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج کی جانب سے کیا جارہا ہے جس میں توقع ہے کہ 23ریاستوں سے 300افراد شرکت کریں گے ۔ڈائرکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج ڈاکٹر ڈبلیو آر ریڈی نے یہ بات بتائی۔