حیدرآباد ۔17جولائی ( پی ٹی آئی) حکمراں ٹی آر ایس نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ کیلئے وینکیا نائیڈو کی تائید کرے گی ۔ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے بتایا کہ چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھرراؤ نے ہمیں مرکزی وزیر کی اس عہدہ کیلئے امیدواری کی تائید کرنے کی ہدایت دی ہے ۔