کیف 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )نائب صدر امریکہ جوبیڈن نے آج یوکرینی سیاسی قائدین سے ملاقات کی اور کہا کہ امریکہ ان کے ساتھ ہیں کیونکہ حکومت یوکرین کو اہانت انگیز دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ نائب صدر امریکہ نے کرپشن کے خاتمہ کے سلسلہ میں حکومت کی حوصلہ افزائی کی ۔ انتہائی اعلی سطحی دورہ میں جوبیڈن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے کہا کہ وہ صدر بارک اوباما کی جانب سے اس تاریخی موقع پر اصلاحات کے آغاز کا پیغام لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ یوکرین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا حق حاصل کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کا شراکت دار اور دوست برقرار رہنا پسند کرتا ہے اور اس کی مدد کیلئے تیار ہیں۔جوبیڈن نے یوکرین کے 9 قائدین سے پارلیمنٹ کے ایک کمرے میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلے خیال کیا ،روس کو تازہ تحدیدات کی دھمکی بھی دی گئی۔