نائب صدر افغانستان مارشل فہیم کی موت طبعی

کابل۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائب صدر افغانستان مارشل محمد قاسم فہیم جو ملک کے انتہائی خوفناک جنگجوؤں میں سے ایک تھے، طبعی وجوہات کی بناء پر انتقال کرگئے۔ سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مارشل فہیم تاجک نسلی اقلیت کے نمائندہ تھے اور صدر حامد کرزئی کے سینئر نائب تھے۔

حامد کرزئی آئندہ ماہ انتخابات کے بعد اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے والے ہیں اور ناٹو کی جنگجو فوج طالبان سے 13 سال جنگ کرنے کے بعد افغانستان کا تخلیہ کردے گی۔ 36 سالہ فہیم پر بے رحم مرد آہن ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے جن کی اپنی ذاتی نیم فوجی تنظیم تھی، لیکن انھیں امریکہ کی حمایت بھی حاصل تھی جب کہ 2001ء میں طالبان حکومت کے زوال پذیر ہونے کے بعد افغانستان استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔