حیدرآباد 2 اکٹوبر (این ایس ایس) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو تین روزہ دورہ پر آج شہر پہونچے۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔ نائب صدر 4 اکٹوبر کو ویمنس کالج کوٹھی کے جلسہ تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رامچندرم صدارت کریں گے۔