نائب تحصیلدار سمیت سات ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج

پرتاپ گڑھ ، 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے عدالت کے حکم پر منگل کی شام نائب تحصیلدار سمیت سات ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا ہے ۔ ڈی ایس پی لال گنج اوم پرکاش دیویدی نے بتایا کہ منصف علی ساکن شیوگڑھ متئ نے جوڈیشل مجسٹریٹ لال گنج کی عدالت میں شکایتی عرضداشت دے کر الزام عائد کیا ہے کہ تحصیل لال گنج کے نائب تحصیلدار کی سازباز سے اس کے حصہ کی آراضی غصب کرنے کی نیت سے لیکھپال اور گاوُں پردھان سمیت سات ملزمان نے فرضی دستاویز تیار کیا ہے ۔عدالت نے سماعت کے بعد کیس درج کرنے کا حکم دیا ۔ پولیس نے عدالت کے حکم کی تعمیل میں نائب تحصیلدار سشیل کمار ۔لیکھپال ونود کمار شکل ۔موضع گابی مہوابن کے پردھان محمد عالم ۔امتیاز علی ۔عبدالغفار ۔موسم و انکر شکل سمیت سات ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔