نئی دہلی، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے کانگریسی لیڈر منیش تیواری کے وزیر اعظم کو ‘چور سانتا’ بتائے جانے والے بیان کا آج سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی ‘نیوانڈیا کے نیو سانتا ہیں’۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے یہاں پارلیمنٹ احاطے میں کہا کہ وزیر اعظم نئے ہندوستان کے نئے سانتاکلاز ہیں جو سب کیلئے اچھی خبریں لاتے ہیں”۔ تیواری نے کرسمس کے بہانے نوٹ کی منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”پوری دنیا میں کرسمس کے موقع پر سفید داڑھی والا ایک بوڑھا شخص چمنی کے راستے لوگوں کے گھروں میں گھس کر ان کے موزوں میں پیسے وتحفے رکھتا ہے لیکن ہندوستان میں سفید داڑھی میں آیا سانتاکلاز ٹی وی کے ذریعہ آپ گھروں میں گھس کر آپ پاکیٹ، لاکر اور الماری سے تمام رقم نکال لے گیا ۔