حیدرآباد۔9جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کندن باغ میں واقع اپنے جدید کیمپ آفس پر آج خصوصی پوجا کی ۔ انہوں نے پنجہ گٹہ کے علاقہ میں واقع متحدہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر کے موجودہ کیمپ آفس کے بجائے کندن باغ میں اپنے کیمپ آفس کا انتخاب کیا ہے ‘ جس میں آج پہلی مرتبہ داخلے سے قبل انہوں نے خصوصی پوجا کی ۔