حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت کے نئے چیف سکریٹری ایس پی سنگھ سے کافی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں کیوں کہ وہ بڑے اصول پسند اور کام کے معاملہ میں بہت سخت سمجھے جاتے ہیں ۔ ماتحتین اگر مفوضہ کام مقررہ پروگرام کے تحت انجام نہ دیں تو وہ سخت کارروائی کرتے ہیں ۔ جس وقت وہ سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق تھے تب انہوں نے کامن بلڈنگ رولس کے ذریعہ بلڈنگ ریگولیشن میں کئی اصلاحات کی تھیں ۔ ایس پی سنگھ کا یہ بھی کارنامہ ہے کہ انہوں نے میٹرو ریل حکام کو کاریڈار تھری لائن ناگول تا ہائی ٹیکس سٹی کام انجام دیں ۔ اس سے پہلے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کاریڈار ون لائن ایل بی نگر تا میاں پور اور کاریڈار ٹو لائن جوبلی بس اسٹیشن تا فلک نما سے متعلق تفصیلی پراجکٹ رپورٹ پیش کی تھی ۔۔