’نئے وزیرِاعظم کا اصلاحاتی ایجنڈا امریکہ کے مفاد میں ہے‘:ڈیوڈ ہیل

اسلام آباد۔ 25 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیرِاعظم عمران خان کا اصلاحاتی ایجنڈا امریکہ کے مفاد میں ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈیوڈ ہیل نے 24 اگست کو دفترخارجہ میں وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی ۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز‘ امریکہ کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔