یروشلم۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے منتخب صدر لیووین ریولین صدر فلسطین محمود عباس سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ اسرائیل کے کثیرالاشاعت روزنامہ ایدیوت اہرنوت نے ان کے حوالہ سے خبر دی ہیکہ منتخب صدر اسرائیل کی کئی بار ابومازن (محمود عباس) سے ملاقات ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 جون کو اپنے انتخاب کے بعد انہیں محمود عباس سے ملاقات کا دعوت نامہ وصول ہوا ہے اور وہ ملاقات کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ وہ محکمہ سراغ رسانی کے سابق عہدیدار اور وکیل ہیں۔
مغربی کنارہ میں 10 فلسطینی گرفتار
یروشلم ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی کنارہ میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں بندوق کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شدید زخمی ہوگیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے ان تین کم عمر اسرائیلیوں کی تلاش ہے، جنہیں سمجھا جاتا ہیکہ حماس نے اغواء کر رکھا ہے، 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ طبی حکام نے کہا کہ ایک فلسطینی خاتون جس کی عمر زائد از 60 سال رہی ہوگی، قلب پر حملہ سے دوچار ہونے کے بعد فوت ہوگئی۔ جب اسرائیلی فوجیوں نے ایک رفیوجی کیمپ میں واقع اس کے مکان پر دھاوا کیا، جہاں سے اسرائیلی نوجوان لاپتہ ہوئے تھے۔