فلوریڈا ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ناسا نے نئی دنیاؤں کی تلاش کے لیے جدید ترین خلائی جہاز روانہ کردیا جسے ’ٹرانسیٹنگ ایکسو پلانٹ سروے سیٹلائٹ ،‘ یا ’ٹیسیس‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ ناسا کی پریس ریلیز کے مطابق سیاروں کی تلاش کے لیے اپنی نوعیت کا یہ پہلا مشن ہے جسے چہارشنبہ کو اسپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے فلوریڈا سے خلاء میں روانہ کیا گیا ہے ۔ ماہرین کی دلچسپی زمین نما سیاروں میں ہے جہاں ممکنہ طور پر زندگی موجود ہوسکتی ہے ۔ ٹیسس ایک جانب تو آسمان کے وسیع حصے کی چھان بین کرکے زمین جیسے نئے سیارے دریافت کرے گا تو دوسری جانب وہ ان کے مرکزی ستاروں (سورج) کو ڈھونڈے گا ۔