نئے سال کا پہلا حادثہ : بھگدڑ میں 36 افراد ہلاک

شنگھائی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشہور و معروف وائر فرنٹ علاقہ میں نئے سال کا جشن کے دوران جب وہاں موجود لوگوں نے جب نقلی ڈالرس کو چنتے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے دوڑ لگائی تو بھگدڑ مچ گئی جس میں 36 افراد بشمول 25 خواتین ہلاک ہوگئیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 48 بتائی گئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق رات 11.35 بجے یہ واقعہ رونما ہوا جسے حالیہ سالوں میں چین میں رونما ہونے والا بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک لائیو شو کا نظارہ کرنے ایک ایسے مقام کی جانب دوڑنے لگا جہاں پہنچنے کیلئے سیڑھیوں کا استعمال کرنا پڑتا تھا

جبکہ وہاں پہلے سے موجود لوگ واپسی کیلئے سیڑھیوں کی جانب بڑھے جس سے بھگدڑ مچ گئی کیونکہ سیڑھیاں جس جگہ بتائی گئی تھیں وہ بیحد تنگ تھی۔ ایک زخمی ہونے والے شخص نے بتایا کہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نیچے سے اوپر جانے والے یکے بعد دیگرے نیچے گر گئے اور ان کے اوپر کئی افراد گرنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ سرکاری میڈیا میں اس بات کا بھی تذکرہ بھی کیا گیا ہیکہ عمارت کی تیسری منزل سے کچھ کوپن نیچے پھنکے گئے جسے لوگ ڈالرس (امریکی کرنسی) سمجھ بیٹھے اور اسے اٹھانے کیلئے بے تحاشہ لپکے جو بھگدڑ کی صورت اختیار کرگیا۔