نئے سال میں سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہونے کا یقین

ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی سال نو تقریب
حیدرآباد۔4جنوری(سیاست نیوز) صدرٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب نے حکومت سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نئے سال میں سرکاری ملازمین کو زیرالتواء تمام مسائل کی یکسوئی عمل میں آئے گی بالخصوص تمام سرکاری ملازمین کو ہلت کارڈ س اور امکنہ کی فراہمی کے لئے مسلسل جو نمائندگی کی جارہی ہے اس کا حل یقینی نظر آرہا ہے۔ آج یہاں ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد میںمنعقدہ سال نو تقریب کے بعد میڈیاسے بات کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے سرکاری ملازمین غیرعلاقائی حکمرانوں کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جاتے رہے ہیںجبکہ ریاست کی ترقی اور تلنگانہ تحریک میں اہم رول اد ا کرنے والے سرکاری ملازمین کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک برتا گیا ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل اور ٹی آ رایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے ۔ آئوٹ سورسنگ اورکنٹراکٹ کی بنیاد پر برسوں سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کے مستقل تقرر اور نئے بھرتیوں کے لئے حکومت کے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں حکومت کا مکمل تعاون کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے اورآگے بھی رہے گی ۔اس موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ ڈی ای او یونٹ کے صدرکے آر راج کمار‘ سکریٹری ایم بھاسکر‘ وی ڈیوڈ اسوسیٹ صدرکے علاوہ ای سی ممبران  کے معین الدین ‘ محمدمجاہد‘ روی کانت‘ پاشاہ‘ راکیش‘ یادو ریڈی‘ راج شیکھر‘ دیاکر ‘ انور علی ‘ فیروز احمد‘ پریہ دیو ٹھاکر‘ ڈی جگجیون اور کے سرینواس بھی موجود تھے