نئے دارالحکومت کی تعمیر ‘ نائیڈو کو انا ہزارے کا مکتوب

حیدرآباد 24 اپریل ( پی ٹی آئی ) سماجی کارکن انا ہزارے نے چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور ان سے خواہش کی کہ نئے دارالحکومت شہر کی تعمیر کے سلسلہ میں سابق شہری ترقیات سکریٹری کے شیواراما کرشننکی قیادت والی کمیٹی کی سفارشات کا خیال رکھا جائے ۔ 21 اپریل کو روانہ کردہ مکتوب میں ہزارے نے نائیڈو سے کہا کہ وہ کسانوں کی مددکیلئے ریاست کو آرگانک فارمنگ زون قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صنعتوں کے مخالف نہیں ہیں لیکن صرف زرعی اراضیات کو صنعتی ترقی کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔