نئے دارالحکومت کیلئے حصول اراضی پر حکومت کا مناسب معاوضہ

وجئے واڑہ 28 ستمبر (آئی این این) آندھراپردیش کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پی رگھو ناتھ ریڈی نے کہاکہ وجئے واڑہ ۔ گنٹور ۔ ٹینالی ۔ منگلا گیری (VGTM) ریجن میں ریاست کے نئے دارالحکومت کے قیام کیلئے حاصل کی جانے والی اراضیات کیلئے کسانوں اور دیگر افراد کو ان کی اراضی خاطر خواہ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ آج یہاں میڈیا نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے رگھوناتھ ریڈی نے کہاکہ لینڈ پولنگ ماڈل کے تحت جن کسانوں کی اراضی حاصل کی جائے گی اُنھیں حکومت مناسب معاوضہ ادا کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت نئے دارالحکومت کی تعمیر سے قبل جس قدر زیادہ ممکن ہو اراضی کے حصول کی تجویز رکھتی ہے۔