عصری ٹیکنالوجی سے آراستہ مشین چھیڑ چھاڑ کی گنجائش نہیں
نئی دہلی۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن، عصری ٹیکنالوجی سے لیس نئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریدی کیلئے تیار ہے جو چھیڑ چھاڑ کی صورت میں کام کرنا بند کردیں گے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ ‘N3’ طرز کے یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اس بات کا ازخود پتہ لگا سکتے ہیں کہ مشین بالکل حقیقی ہے۔ اسے ایک بہتر توثیق کے سسٹم سے مربوط کیا گیا ہے۔ صرف حقیقی اور اصل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ہی جو اٹامک انرجی پبلک سیکریٹریٹ ای سی آئی ایل یا ڈیفنس پبلک سیکٹر یونٹ بی ای ایل کے تیار کردہ ہوں۔اسے مربوط کیا جاسکے گا۔ کسی دوسری کمپنی کے تیار کردہ مشین نے یہ مربوط نہیں ہوگا اور فوری پتہ چل جائے گا۔ نئے مشینوں کی خریدی کیلئے 1,940 کروڑ روپئے (ٹیکس کے بغیر) کی ضرورت ہوگی اور توقع ہے کہ 2018ء میں اسے متعارف کیا جائے گا جبکہ لوک سبھا انتخابات 2019ء میں ہونے والے ہیں۔ وزارت قانون نے ان تفصیلات کا پارلیمنٹ میں انکشاف کیا۔