نئی کابینہ کے اعزاز میں صدر جمہوریہ کا عشائیہ

نئی دہلی ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ نئی کابینہ کیلئے صدرجمہوریہ کا یہ اعزازی عشائیہ تھا۔ صدرجمہوریہ نے 17 مئی کو منموہن سنگھ کی زیرقیادت سبکدوش ہونے والی حکومت کیلئے بھی عشائیہ ترتیب دیا تھا۔