حیدرآباد 25 فروری (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کی تقسیم کے مسئلہ پر چیف منسٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے اور کانگریس چھوڑ دینے کے ایک ہفتہ بعد نگرانکار چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے نئی پارٹی قائم کرنے کیلئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اُٹھایا ہے۔ وہ ہنوز اِس سلسلہ میں صلاح مشورہ کررہے ہیں۔ نگرانکار چیف منسٹر نے آندھراپردیش کی تقسیم کی شدید مخالفت کی تھی۔ اُنھوں نے کانگریس سے خارج کردہ ارکان پارلیمنٹ اور دیگر قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے نئی پارٹی قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ اُنھیں کانگریس ہائی کمان کے اُٹھائے جانے والے اگلے قدم کا انتظار ہے۔