نئی دہلی ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک سکیورٹی گارڈ آج مبینہ طور پر ایک ویان لیکر جس میں 70 لاکھ روپئے کی نقد رقم موجود تھی بیرونی دہلی کے علاقے میاں والی نگر سے فرار ہوگیا ۔ یہ گارڈ ایک ایسی کمپنی میں برسرکار تھا جو مختلف گوداموں سے نقد رقم جمع کرتی ہے اور انہیں اے ٹی ایمس میں سربراہ کرتی ہے ۔ پولیس کے بموجب ملزم نقد رقم حاصل کرنے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر گیا تھا ۔بعد ازاں ڈرائیور ساحل اور کیشیر وکاس کو گودام میں چھوڑ کر نقد رقم کی ویان کے ساتھ فرار ہوگیا ۔