نئی دہلی میں حکومت کے نمائندوں کی میعاد میں توسیع

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نئی دہلی میں خصوصی نمائندوں ڈاکٹر ایس وینوگوپال چاری اور رام چندر تیجاوت ریٹائرڈ آئی اے ایس کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔ چیف سکریٹری شیلندر کمار جوشی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس وینو گوپال چاری اور ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار رام چندر تیجاوت کو دہلی میں تلنگانہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا تھا۔ ان کی میعاد جون میں ختم ہوگئی۔ اس کے بعد مزید ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔ گزشتہ دنوں سابق رکن پارلیمنٹ ایم جگنادھم کو بھی دہلی میں تلنگانہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے ۔