نئی دہلی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج :بالی ووڈ کی بے حسی

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی کے صفدر ہاشمی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے خلاف ایک ثقافتی احتجاج میں بالی ووڈ کی بے حسی کا بخوبی اندازہ ہوگیا جہاں صرف شرمیلا ٹیگور اور سنجنا کپور نے شرکت کی۔ جہاں فلسطینی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شرمیلا ٹیگور نے محمود درویش کی نظم سنائی اور سنجنا کپور نے خود اپنی تحریر کردہ نظم سنائی۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ وہ اس احتجاج میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت سے دہل جانے کی وجہ شریک ہوئی ہیں جہاں صرف 20 دنوں کے اندر 200 فلسطینی بچے ہلاک ہوئے ہیں۔