نئی دہلی تا واشنگٹن پروازوں کا آغاز

حیدرآباد۔/29جولائی، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے بتایا کہ ایر انڈیا نے 7 جولائی سے نئی دہلی تا واشنگٹن پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار کے سوال پر تحریری جواب میں اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ ہفتہ میں تین دن چہارشنبہ، جمعہ اور اتوار کو ایر انڈیا کی فلائیٹ واشنگٹن کیلئے پرواز کرتی ہے جو دہلی اور حیدرآباد سے اُڑان بھرتی ہے۔ اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ نئے روٹس کا اضافہ تجارتی فائدے اور مسابقتی مارکٹ پریشر پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلیس اور ہیوسٹن کو پروازوں میں توسیع کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔