نئی جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کے صدر ہلاک

ڈھاکہ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نئی جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کے قائد موسیٰ انسداد دہشت گردی پولیس کی کارروائی میں ہلاک کردیئے گئے ۔ فوجی کے بموجب عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر کل شام حملہ کے دوران 4 عسکریت پسند دو پانچ منزلہ عمارت میں محصور تھے، ہلاک کردیئے گئے۔ ان میں نئی جماعۃ المجاہدین بنگلہ دیش کے صدر موسیٰ کی شناخت ہوچکی ہے۔ حالانکہ ان کا چہرہ مسخ ہوچکا تھا۔ ان کی نعش انسداد دہشت گردی اسکواڈ پولیس کے حوالے کردی گئی۔ بنگلہ دیش کی فوج نے آج سلہٹ میں فوجی کارروائی کی توثیق کردی ہے۔عمارت سے دھماکوں مادوں سے بری ہوئی ایک بکٹ بھی ضبط کی گئی۔فوجیوں نے حملے میں ڈرون طیارے بھی استعمال کئے گئے۔