نئی اسمبلی کی 15 دسمبر تک تعمیر : اسپیکر اے پی

امراوتی ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : اے پی اسمبلی اسپیکر کوڈیلا سوا پرساد راؤ اور وزیر فینانس وائی راما کرشنوڈو نے آج کہا کہ نئی اسمبلی اور کونسل عمارتوں کی 15 دسمبر تک ویلا گپوڈی میں تعمیر کردی جائے گی ۔ یہاں عارضی سکریٹریٹ کے تعمیری کاموں کے مقام کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا اسمبلی کے سرمائی سیشن کا اس بار نئے دارالحکومت میں انعقاد ہوگا جب کہ ارکان اسمبلی کو عارضی رہائشی سہولت فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے حیدرآباد سے سرکاری ملازمین کی آندھرا کو واپسی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران چند مسائل درپیش ہیں تاہم اس کو جلد حل کرلیا جائے گا ۔۔