حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے دونوں شہروں میں 8 مارچ کو ایک روزہ آٹو بند منانے کی اپیل کرتے ہوئے ٹولی چوکی ٹریفک پی ایس انسپکٹر کو ایک آٹو رکشا ڈرائیور کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا اور ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے عہدیداروں کی ہراسانی کو بند کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ مسٹر محمد امان اللہ خاں ، کنوینر نے ایک صحافتی بیان میں اس بات کی وضاحت کی کہ 8 مارچ کو مجوزہ آٹو بند حکومت کے خلاف نہیں ہے بلکہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کی جانب سے کی جارہی ہراسانی کے خلاف ہے ۔۔