حیدرآباد۔/3مارچ، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے 6مارچ کو ہولی کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں حکومت نے 5مارچ جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ 5نومبر 2014کو جاری کردہ احکامات کے مطابق ہولی کی عام تعطیل 5مارچ کو طئے کی گئی تھی تاہم حکومت نے آج اس تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے 6مارچ جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے اعلامیہ جاری کیا۔